گھر کی دہلیز اور پارک سے دوموٹرسائیکلیں غائب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چور لے نکلے۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں عمر نامی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران چور موٹر سائیکل لے گئے ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم باغ جناح میں احسن فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لئے آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے پارک کے اندر داخل ہو گیا۔ اس دوران موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔