ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ کے بہنوئی حاکم خان انتقال کر گئے
بھوانہ (نمائندہ دنیا )ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ثاقب خان چدھڑ کے بہنوئی چودھری حاکم خان انتقال کر گئے ۔
حاکم خان کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نا ہو سکے انکی جوان موت پر گھر میں کہرام ، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ٹاہلی منگینی میں ادا کر دی گئی جس میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان میں کر دی گئی ۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ۔ مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔