کامیاب صفائی آپریشن پر ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا گیا
کمالیہ(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے عید پر تین روزہ کامیاب صفائی آپریشن کی تکمیل پر ستھرا پنجاب کے ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر افسروں نے صفائی عملہ کی انتھک محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیااورکہاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی عملہ نے دن رات محنت کی اور ذمہ داری کا بہترین مظاہرہ کیا جس پر تمام عملہ مبارکباد کا مستحق ہے ۔