3 وارداتوں میں ڈا کو شہریو ں سے مال و زر لے اڑے
آ صف ،فیصل ،احسن سے نقدی ،موبا ئل فونزاورموٹر سا ئیکل چھین کرفرار
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤں نے تین وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا۔ چک نمبر 179 گ ب کا آ صف اعجاز اپنی موٹر سا ئیکل پر گاؤ ں جارہا تھا کہ چک نمبر 242 گ ب کے قریب ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور ہزارو ں روپے نقدی ، موبا ئل فون اور موٹر سا ئیکل چھین لی ۔چک نمبر 243 گ ب کلیا ن پور کا فیصل رمضا ن اپنے گاؤ ں کے قریب جا رہا تھا کہ موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے روک لیا اور اس سے ہزارو ں روپے نقدی و مو بائل فون چھین لیا جبکہ چک محلہ گلشن کا لونی کا احسن قا ئد اعظم روڈ پر پیدل جارہا تھا کہ دو موٹر سا ئیکل سوار ڈاکلو آ گئے اور اسکا قیمتی موبا ئل فون جھپٹا مار کر چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلا ع پر سٹی پولیس گوجرہ ، صدر پولیس نے مقدما ت درج کرکے ڈاکوؤ ں تلا ش شروع کردی ۔