تحصیل سمندری میں بہترین صفائی آپریشن پر مبارکباد

تحصیل سمندری میں بہترین  صفائی آپریشن پر مبارکباد

سمندری(نمائندہ دنیا)پاکستان علما کونسل پنجاب کے رہنما مولانا یاسر علوی نے ایک بیان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن میں پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین اقدامات پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین کیاہے۔

انہوں نے کہا خصوصاً تحصیل سمندری میں اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج کی قیادت میں ستھراپنجاب نے مثالی کام کیا اور سمندری کے عوام کو عید کے تینوں دنوں میں کلین سمندری ملاجس پر اہلیان سمندری اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج اور ستھراپنجاب سمندری کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں