گھر،سکول ، ایکسچینج سے نقدی، زیورات لاکھوں کاسامان چوری

گھر،سکول ، ایکسچینج سے نقدی، زیورات لاکھوں کاسامان چوری

باؤ والا میں رضوان کے گھر سے چور نقدی ،زیورات و دیگر اشیا لے گئے

 فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر،سکول ، ایکسچینج سے نقدی، زیورات لاکھوں کاسامان چورلے گئے ۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے باؤ والا میں رضوان کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیاتو چورالماریوں سے موبائل فون، نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ تھانہ نشاط آباد کے چک نمبر4 ج ب میں واقع گورنمنٹ گرلز سکول سے چور تالے توڑ کر بجلی کی تاریں، کیمرے ودیگر سامان جبکہ چک نمبر 100 ج ب میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے بھاری مالیت کی بیٹریاں، تاریں اور دیگر قیمتی سامان اورتھا نہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے سے الماس نامی خاتون کے زیر تعمیر مکان کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں