گَل گھوٹو سے بچائو کیلئے ویکسین لگوانا ضروری :ڈاکٹرمعیز

 گَل گھوٹو سے بچائو کیلئے ویکسین لگوانا ضروری :ڈاکٹرمعیز

مویشیوں میں گَل گھوٹو کی بیماری برسات کے موسم میں خاموش قاتل ہے

سمندری(نمائندہ دنیا)مویشیوں میں گَل گھوٹو کی بیماری برسات کے موسم میں خاموش قاتل ہے اور اس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے یہ بات ڈاکٹرعبدالمعیزصالح نے ایک ملاقات میں بتائی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران مویشیوں کیلئے ایک مہلک بیماری \"گَل گھوٹو\" یا ہیموریجک سیپٹیسیمیا تیزی سے پھیلتی ہے جو چند گھنٹوں میں صحت مند جانور کو موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہے اس بیماری سے سو فیصد بچاؤ ویکسین سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ گَل گھوٹو ایک بیکٹیریاسے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ جراثیم عام طور پر صحت مند جانوروں کے گلے میں موجود رہتا ہے سخت موسم، ناقص خوراک، لمبا سفر یا کوئی دوسری بیماری سے یہ مرض اچانک خون میں زہر پھیلا دیتا ہے مویشیوں میں یہ بیماری حبس اور بارشوں کے موسم میں، پنجاب اور سندھ کے دریائی علاقوں میں شدت سے پھیلتی ہے گَل گھوٹو سے جانور کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ۔ تیز بخار، آنکھوں اور ناک سے پانی بہنا، اور خوراک چھوڑ دینا عام علامات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں