ڈپٹی کمشنر کاڈی ایچ کیوہسپتال میں سہولیات کاجائزہ
ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے :عمر عباس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،جس کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شہباب عالم نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ایمرجنسی سروسز، ادویات دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا،۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور انہیں دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیااور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں،انہوں نے صفائی اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیااورکہا کہ بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔