عید کے بعد پینے کے پانی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری
شہریوں کو صبح اور شام کو اڑھائی، اڑھائی گھنٹے پینے کے پانی کی فراہمی کی جائیگی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر عید الاضحی تعطیلات کے بعد شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا جسکے مطابق شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات کار میں اڑھائی، اڑھائی گھنٹے پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں ساڑھے 5 سے 8 بجے تک واٹر سپلائی جاری رہے گی اسی طرح شام کو سہہ پہر 4 سے شام ساڑھے 6 بجے تک پانی فراہم کیا جائے گا۔ایم ڈی واسانے شہریوں سے ضرورت کے مطابق پینے کا پانی استعمال کرنے کی استدعا کرتے کہا ہے کہ مقرر کردہ شیڈول کے مطابق واٹر سپلائی جاری رہے گی۔