روٹی کی زائد قیمت وصولی پر ایک تندور سیل، دوسرے کو جرمانہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا)مقررہ نرخوں پر روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیچہ وطنی روڈ پر گراں فروشی کی عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے۔۔۔
مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والے تندوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی؛ موقع پر ایک تندور کو سیل کر دیا گیا جبکہ دوسرے کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی کی قیمت اور وزن کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے تندور مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے طے کردہ نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور منافع خوروں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔