محرم میں امن کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنک سیل قائم

محرم میں امن کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنک سیل قائم

امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جار ہے :ٖٖڈی پی او

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے دوران امن وا مان کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنک سیل قائم کر دیا گیا ۔اس حوالے سے ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جار ہے ہیں۔محرم کے دوران کچھ شر پسند عناصر فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پر نفر ت انگیز مواد شیئر کرتے ہیں جنکی نگرانی کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے ۔ ایسے تمام شر پسند عناصر کیخلا ف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شئر کرنا قانوناً جرم ہے ۔

اہل چنیوٹ تمام مسالک کا احترام کریں اورسوشل میڈیا پر ایسا مواد ہر گز شیئر نہ کریں جس سے مذہبی انتشار پھیلانے کا خدشہ ہو۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے میڈیا کوبتایا کہ عید موقع پر پولیس نے اپنی خوشیاں قربان کرکے امن و امان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے رکھا۔ہم اﷲکے شکر گزار ہیں کہ اس خوشی کے موقع پر چنیوٹ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی اچھی مینجمنٹ سے عید کے تینوں دن بخیر و عافیت گزرے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ڈی پی او نے امن کمیٹی ، تاجران ، وکلا، صحافیوں ، سول سوسائٹی اور عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اورعیدپر ڈیوٹی ا نجام دینے والے تمام پولیس افسروں اور جوانوں کو شاباش دی اور تمام اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں