رانا ثنا کی سابق صوبائی وزیر چودھری طالب سے ملاقات

رانا ثنا کی سابق صوبائی وزیر چودھری طالب سے ملاقات

بلدیاتی انتخابات اور حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال

 ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)وزیر اعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں نے سابق صوبائی وزیر چودھری طالب حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔اس دوران علاقائی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے چودھری طالب کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا،ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات،ممکنہ بلدیاتی انتخابات اور حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے ،دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے نتیجہ خیز کوششوں کی ضرورت پر زور دیا،اس موقع پر چودھری عاطف جسپال، چودھری تاثیر اقبال، چودھری عمر جسپال،رانا آصف صدیق سمیت دیگر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،ملاقات کے اختتام پر ملکی استحکام،عوامی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں