واسا فیصل آباد کی طرف سے آ ج موک ایکسرسائز ہو گی

واسا فیصل آباد کی طرف سے آ ج موک ایکسرسائز ہو گی

ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈی واٹرنگ سیٹس اور مشینری کی کارکردگی چیک کی جائے گی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)واسا فیصل آباد کی جانب سے مون سون سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں 13 جون کو موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے دوران مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا سرپرائز دورہ کریں گے اور وہاں پمپنگ مشینری سمیت توانائی کے متبادل ذرائع، جنریٹرز کی آپریشنل صورتحال کا معائنہ کریں گے ۔اسی طرح شہر کے مختلف پونڈنگ پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں نصب ڈی واٹرنگ سیٹس کی ورکنگ ایفیشنسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا پارکنگ یارڈ کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں موجود مشینری کی آپریشنل حالت کا فزیکل تجزیہ کریں گے۔

ثاقب رضا نے کہا کہ شہریوں کو موسم برسات کے دوران بارش کے پانی کے تیز رفتار اخراج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، تاہم ان انتظامات کا عملی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی واسا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ عملہ اور مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں