سول لائن :دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران راہگیر زخمی
محلہ طارق آباد میں سابقہ رنجش پر جھگڑا ہوا، رمضان نامی راہگیر زدمیں آگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ طارق آباد میں سابقہ رنجش پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر رمضان نامی راہگیر زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔