ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پر حملہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں معصوم شہریوں پر مشتمل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت وصول کی جا سکے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 7, 2026
سینٹ کام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے مبینہ جارحیت بلاجواز، خطرناک اور جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی تھی۔