امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا آبنائے ہرمز میں متبادل راستہ بنانے کی امریکی کوششیں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنیں گی۔

محسن رضائی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ واضح ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا۔

محسن رضائی نے خطے سے امریکہ کے انخلا پر بھی زور دیا اور ایران کے سابق رہنما کے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں