سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرے جو بین الاقوامی بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں سمندری راستوں کے تحفظ اور عالمی توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔