امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا جنرل لائسنس منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی 2026 سے جنرل لائسنس ایکس کو منسوخ کر کے اس کی جگہ جنرل لائسنس ایکس ون نافذ کر دیا گیا ہے۔
امریکا نے جنگ کے خاتمے سے متعلق حوصلہ افزا مذاکرات کے بعد جون میں ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد بعض پابندیوں میں جزوی نرمی کرتے ہوئے 60 روزہ پابندیوں سے استثنیٰ دیا تھا جس کے تحت ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی حالیہ کارروائیاں امریکا کے لئے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور ان کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔