سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد مندی، انڈیکس میں 1199 پوائنٹس کی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1199 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2082 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔