ریفارم یوکے کے لیڈر نائجل فراج پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی
لندن: (ویب ڈیسک) تحائف اور مالی سہولیات ظاہر نہ کرنے کے الزامات پر برطانیہ کی ریفارم یوکے کے لیڈر نائجل فراج نے پارلیمنٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
مبینہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد نشست سے مستعفی ہونے والے نائجل فراج نے کہا کہ وہ کلیکٹن آن سی کے اسی حلقے سے ضمنی انتخاب لڑیں گے، حلقے کے عوام میرے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
نائجل فراج نے تحائف کی وصولی پر الزامات لگانے والوں کو جواب دیا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی قانون نہیں توڑا نہ عوامی پیسے کا غلط استعمال کیا۔