اسرائیل فوج نے فلسطینیوں کے 6 گھر اور رہائشی خیمہ مسمار کر دیا

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے چھ گھر اور ایک رہائشی خیمہ مسمار کر دیا۔

فلسطینی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق رام اللہ کے مغرب میں واقع شقبہ کے علاقے میں زیر تعمیر دو مکانات کو اسرائیلی بلڈوزروں کے ذریعے منہدم کر دیا گیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات نام نہاد ایریا سی میں بغیر اجازت تعمیر کی جا رہی تھیں، رملہ کے مشرق میں واقع گاؤں جیت میں بھی تین منزلہ مکان مسمار کر دیا گیا جو مقامی افراد کے مطابق خلف یامین کی ملکیت تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں