ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز کو نشانہ بنانے کے الزام کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

قطر کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیے جانے کے بعد ایران نے قطری الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حیران کن قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے اور اس کے انتظام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ قطر نے ایران کے نائب سفیر کو طلب کر کے آبنائے ہرمز کے قریب ایک قطری ایل این جی ٹینکر کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے واقعے پر باضابطہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں