ایندھن مہنگا ہونے پر امریکی ایئر لائنز کے مئی کے اخراجات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران جنگ کے باعث ایندھن مہنگا ہونے سے مئی میں امریکی ایئر لائنز کے ایندھن کے اخراجات میں 3 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مئی 2026ء میں امریکی ایئر لائنز کے ایندھن پر اخراجات 85 فیصد بڑھ کر تقریباً 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
گزشتہ سال مئی میں ایئر لائنز نے ایندھن پر 3.62 ارب ڈالر خرچ کیے تھے، جبکہ رواں سال اسی ماہ یہ لاگت بڑھ کر 6.66 ارب ڈالر ہو گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ مئی میں جیٹ فیول کی فی گیلن قیمت 4.09 ڈالر رہی جو مئی 2025 کے مقابلے میں 1.88 ڈالر زیادہ ہے۔