ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران مکے قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی ساحلی شہر سیریک میں زور دار دھماکے سنے گئے، حکام دھماکوں کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے قشم جزیرے اور بندرعباس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں، تاہم ان دھماکوں کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں