راولپنڈی میں تھانیدار پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والا مبینہ ڈاکو مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں تھانیدار پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والا مبینہ ڈاکو سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ سی سی ڈی کی ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے اسے گھیرے میں لے لیا۔

حکام کا کہنا  تھا کہ ملزم  کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو اُس نے  سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے اے ایس آئی دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزم تیمور کا سی سی ڈی نے تعاقب کیا اور گھیراؤ کے دوران ملزم نے سی سی ڈی پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں مارا گیا جب کہ واقعے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں