کولمبیا کو پنالٹی ککس پر شکست، سوئٹرز لینڈ کی 72 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی
وینکوور: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، جس کے بعد مقابلے کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
اعصاب شکن مرحلے میں سوئٹزر لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ کولمبیا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پورے میچ کے دوران سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم فیصلہ کن لمحات میں سوئٹزر لینڈ نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔
اس کامیابی کے بعد سوئٹزر لینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ کولمبیا کا عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، سوئٹرز لینڈ نے 72 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔