کھلا دروازہ دیکھ کر چور گھر سے لاکھوں کا سامان لے گئے

کھلا دروازہ دیکھ کر چور گھر  سے لاکھوں کا سامان لے گئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور الماریوں کا صفایا کر گئے ۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ قدرت آباد میں کامران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہوگئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائل فون، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں