بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے سنبل چوک کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔