اوپن ڈور پالیسی:کمشنر کی شہری مسائل کے فوری حل کی ہدایت

 اوپن ڈور پالیسی:کمشنر کی شہری مسائل کے فوری حل کی ہدایت

سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیح ہے :مسرت جبیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری احکامات جاری کیے ۔مسرت جبیں نے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور شہری بلاجھجک اپنے مسائل بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعض درخواستوں پر بلاجواز تاخیر پر انہوں نے متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سائلین کو دفاتر کے بار بار چکر لگوانے والے افسران اپنا رویہ درست کرلیں، بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں