اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم، ہائیکورٹ کا کمشنر کو معاملہ نمٹانے کا حکم
ہائیکورٹ کی اٹھارہ ہزاری کے رہائشی درخواست گزار کوکل کمشنر دفتر پہنچنے کی ہدایت
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم ،ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن پرکمشنر فیصل آباد کو 30 روز میں شکایت نمٹانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنا کھیت اپنا روزگارسکیم کے نوٹیفکیشن کیخلاف اٹھارہ ہزاری کے شہری ملازم حسین کی رٹ پٹیشن نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست کمشنر فیصل آباد ڈویژن کو بھجوائی جائے جو اسے نوٹیفکیشن کی شق 22 کے تحت نمائندگی سمجھتے ہوئے فریقین کو سن کر 30 دن کے اندر تحریری فیصلہ جاری کریں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ۔تحصیل اٹھارہ ہزاری میں کروڑ پتی اور بااثر زمینداروں کو دوبارہ اراضی الاٹ کر دی گئی جس سے وہ خود سمیت دیگر حقداروں کی حق تلفی ہوئی ہے ۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے حکم دیا کہ درخواست گزار 11 اگست کو صبح 11 بجے کمشنر دفتر میں پیش ہوں جبکہ فیصلہ ہونے تک درخواست گزاروں کیخلاف کوئی ناروا کارروائی نہ کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments