زرعی یونیورسٹی طالبات کے ہاسٹلز میں مزید سہولیات کا افتتاح
ریفریجریٹر، مائیکروویو اوون، فٹنس اور ونڈنگ مشین سمیت دیگر سہولیات فراہم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے طالبات کے ہاسٹلز میں صحت، فلاح و بہبود اور بہتر رہائشی ماحول کی فراہمی کیلئے فیمیل ویلفیئر اینڈ ویلنس اقدامات کے تحت سہولیات میں اضافہ کر دیا۔ اس سلسلے میں مریم ہال میں تقریب ہوئی،مزیدسہولیات فراہمی کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار کی اہلیہ نے کیا۔ اس موقع پر چیف ہال وارڈن ڈاکٹر حمیرا رزاق ڈپٹی ہال وارڈن فیمیل ونگ ڈاکٹر عائشہ خاتون، ایسوسی ایٹ ہال وارڈن نسرین اختر، ڈاکٹر صدف محمود، زنیرہ افتخار، فیمیل ہال سینیٹ کی ارکان اور طالبات بھی موجود تھیں۔
اقدامات کے تحت ہاسٹل کی طالبات کیلئے سائیکل، ریفریجریٹر، مائیکروویو اوون، فٹنس مشین، ونڈنگ مشین اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حمیرا رزاق نے کہا نیورسٹی طلباو طالبات کی سہولیات کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔ ہاسٹلز کو جدید سہولیات سے مزین کرنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں ۔ زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں 9ہزار سے زائد طلبہ رہائش پذیر ہیں اور یہاں پر ویمن سپورٹس کمپلیکس، جمنیزیم، سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ سمیت دیگرجدید سہولیات دستیاب ہیں ۔نسرین اختر اور زنیرہ افتخار نے کہا نئی سہولیات کا مقصد طالبات کی صحت ، ذہنی آسودگی اور مجموعی رہائشی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments