غیر قانونی آتش بازی کیخلاف کارروائی، 3 فیکٹریاں مسمار
فیکٹریوں میں بغیر لائسنس آتش گیر مواد تیار کیا جا رہا تھا،تلف کر دیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات پر سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی آتش بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی فیکٹریاں مسمار کر دیں۔کارروائی چک نمبر 228/رب، تھانہ صدر فیصل آباد اور چک نمبر 113/گ ب، تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقوں میں کی گئی، جہاں فیکٹریوں میں بغیر لائسنس آتش گیر مواد تیار کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ریسکیو 1122 کی معاونت سے موقع پر موجود آتش گیر مواد کو تلف کر دیا گیا۔ڈی او سول ڈیفنس رانا عباس نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر قانونی آتش بازی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments