ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس: 38 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے وفاقی وزیر جنید انور کو منصوبوں پر بریفنگ دی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھر ی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی سکیموں اور مختلف ترقیاتی پروگراموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 38 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، جن میں 29 نئی جبکہ 9 جاری منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے ماڈل ویلیجز، سیپ فیز 7 اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments