یونین کونسل 19 ،صفائی نظام تباہ، ستھرا پنجاب مہم سوالیہ نشان

یونین کونسل 19 ،صفائی نظام تباہ، ستھرا پنجاب مہم سوالیہ نشان

2 ماہ سے عملہ مبینہ طور پر غائب، کوڑے کے ڈھیر، صفائی آپریشن کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )یونین کونسل نمبر 19، سابقہ یونین کونسل 144 کے مختلف علاقوں میں صفائی کا نظام بدترین صورتحال اختیار کر گیا، جس کے باعث گلی محلوں، مساجد اور اہم مقامات کے اطراف کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔حسین آباد، سید والا، عباس پور، رنگ روڈ کے اطراف، حسین آباد مسجد کے سامنے ، علی فیاض کریانہ سٹور کے سامنے خالی پلاٹ سمیت متعدد مقامات پر کوڑا کرکٹ جمع ہے ، جبکہ سید والا مسجد کے اطراف، ٹرانسفارمر چوک اور دیگر علاقوں میں بھی جگہ جگہ گندگی کے انبار شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔

مقامی شہریوں کے مطابق صفائی کا عملہ گزشتہ دو ماہ سے علاقے میں دکھائی نہیں دے رہا، جس کے باعث کوڑا جمع ہونے سے تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے ۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر صفائی عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تو مبینہ طور پر تنخواہیں کس بنیاد پر ادا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی کا فوری ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گندگی کے باعث ماحول آلودہ ہونے کے ساتھ بدبو، مچھروں اور جراثیم کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...