ستھرا پنجاب، صفائی آپریشن کی نگرانی مؤثر بنانے کی ہدایت
ڈاکٹر طارق عثمان نے شہریوں اور علاقہ مکینوں سے براہِ راست ملاقاتیں کیں
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق عثمان نے شہریوں اور علاقہ مکینوں سے براہِ راست ملاقاتیں کر کے صفائی کی صورتحال سے متعلق عوامی فیڈ بیک بھی حاصل کیا تاکہ نشاندہی ہونے والے مسائل اور خامیوں کو فوری دور کیا جا سکے ۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق عثمان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کا معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے امور میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ستھرا پنجاب’’ پروگرام کا بنیادی مقصد شہری و دیہی علاقوں میں صاف ستھرا، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے ۔ مہم کے تحت گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں سے بروقت کچرا اٹھانے ، نکاسی آب کی صفائی اور دیگر صفائی سے متعلق امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments