احتجاج حق ،حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو نتائج بھگتے گی :محبوب الزماں

احتجاج حق ،حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو نتائج بھگتے گی :محبوب الزماں

پٹرول کی قیمت 225روپے کی جائے اور لیوی ٹیکس ختم کیا جائے ، عوام کو ریلیف دیا جائے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ پرامن احتجاج ہرپاکستانی کاحق ہے ، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو خود ہی نتائج بھگتے گی۔صرف ڈیزل پر32روپے کی کمی دھوکہ ہے ،پٹرول کی قیمت 225روپے کی جائے اور لیوی ٹیکس ختم کیا جائے ۔ حکمرانوں نے پٹرول کی قیمتوں اور بجلی، گیس کے بلوں کو عوام کیلئے موت کے پھندے بنا دیا ہے ۔ قوم اب بھی نہ بیدار ہوئی تو آئی ایم ایف کے غلام درغلام حکمران عوام کو بھکاری بنادیں گے ۔ حکمران اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ دیں۔ عوام کو تکلیف پہنچانے والے عوامی غیظ وغضب سے بچ نہیں سکیں گے ۔ جماعت اسلامی نے پٹرول،بجلی و گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کردیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...