شہر کی اہم روڈز پر صفائی کا معیار بہتر بنایا جائے : ڈپٹی کمشنر

شہر کی اہم روڈز پر صفائی کا معیار بہتر بنایا جائے : ڈپٹی کمشنر

صفائی کے حوالے سے مزید توجہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے :نعمان صدیق

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور مؤثر فیلڈ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، مین شاہراہوں اور اہم روڈز پر صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید توجہ اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ شہر کی مین شاہراہوں اور اہم روڈز پر صفائی کا معیار بہتر بنایا جائے اور کسی بھی مقام پر کوڑا نظر نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود خالی پلاٹس میں کوڑا جمع نہ ہونے دیا جائے جبکہ پہلے سے کوڑے سے بھرے خالی پلاٹس کو فوری طور پر کلیئر کرایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...