منہاج القرآن نوری جامع مسجد گلفشاں کالونی کھول دی گئی
اہل علاقہ، نمازیوں اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان میں خوشی کی لہر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) منہاج القرآن اسلامک سنٹر اور منہاج القرآن نوری جامع مسجد گلفشاں کالونی کو طویل عرصے سے جاری تنازع اور بندش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تحریک منہاج القرآن کے حوالے کرتے ہوئے دوبارہ کھول دیا۔ مسجد کے کھلنے پر اہل علاقہ، نمازیوں اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔آر پی او فیصل آباد، سی پی او فیصل آباد اور ایس پی لائلپور ٹاؤن کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار اور ڈی ایس پی کامران کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے سخت اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
پولیس افسروں اور اہلکاروں کی موجودگی میں تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران کو مسجد کی چابیاں حوالے کی گئیں، جس کے بعد جامع مسجد نوری گلفشاں کالونی اسلامک سنٹر کو باقاعدہ طور پر نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔اس موقع پر سرپرست تحریک منہاج القرآن فیصل آباد حاجی محمد امین قادری، حاجی محمد عارف بیگ، سابق ناظم بابر جمیل نیاز، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، رانا رب نواز انجم، ملک غلام حسین، رانا غضنفر علی، خالد رفیق مصطفوی، سہیل مقصود، ملک شبیر حسین ایڈووکیٹ، شیخ ناصر، غلام محمد قادری اور نعلین مصطفی سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments