پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے دوران تعمیرات مسمار کر دی گئیں
ملزموں نے عمار کے پلاٹ پر قبضہ کی کو شش کی ،سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے دوران تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور چار دیواری گرا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ درخواست پر تھانہ صدر پولیس کی جانب سے مقدمات اور درج کر دیا گیا۔ لیکن ملز موں کیخلاف کاروائی عمل میں لانے کی بجائے مبینہ طور پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments