ایک دن کا کمشنر بننے کا موقع، طلبہ سے درخواستیں طلب
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر 2026ء مقرر کر دی گئی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر آفس فیصل آباد نے میٹرک اور او لیول کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ایک دن کے لیے کمشنر فیصل آباد ڈویژن بننے کا موقع فراہم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے ۔ میٹرک 2026ء کے سائنس گروپ میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے اور آرٹس گروپ میں 85 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلبہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ او لیول میں سائنس مضامین کے 8 اے گریڈز اور آرٹس مضامین میں 7 اے گریڈز حاصل کرنے والے طلبہ بھی مقابلے میں شرکت کر سکیں گے ۔ بہترین کارکردگی کے حامل 20 طلبہ کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments