گلبرگ : تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

گلبرگ : تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

گلیوں میں قائم رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ان کی اصل چوڑائی بحال کر دی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات اور عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پیرا فورس کے ہمراہ گلبرگ سی کی گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد پختہ و غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔کارروائی کے دوران گلیوں، بازاروں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم پختہ تھڑوں، ریمپس، آہنی جنگلوں، شیڈز، گاڑیوں کے گیراجز اور دیگر ناجائز تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے ختم کر کے عوامی راستے کلیئر کر دئیے گئے ۔ آپریشن کے نتیجے میں گلیوں میں قائم رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ان کی اصل چوڑائی بحال کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...