مزدور اپنے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گا:بابا لطیف انصاری

مزدور اپنے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گا:بابا لطیف انصاری

بلدیاتی انتخابات میں سرمایہ داروں کے بجائے اپنے نمائندے میدان میں اتاریں گے

پینسرہ (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی سدھار میں تحفظ مزدور کانفرنس مزدور رہنماؤں کی شرکت کے باعث بھرپور عوامی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔ کانفرنس میں مزدوروں کے حقوق، اجرتوں میں سالانہ اضافہ، سوشل سکیورٹی کارڈز کی فراہمی، ہیلتھ اینڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے ۔کانفرنس سے چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ و صدر حقوق خلق پارٹی بابا لطیف انصاری، حیدر علی بٹ، رانا ریاض، فیض رسول، مزمل کاکڑ، تحفظ آئین پاکستان کے رہنما شایان بشیر، محمد عرفان، یاسر جٹ، رانا عظیم، شیخ نثار احمد، ملک ممتاز، شیخ خالد بولا، اسد عمران، شاہد صدیق اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا مزدور اب حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گا۔ مہنگائی کے تناسب سے اجرتوں میں اضافہ، سوشل سکیورٹی کارڈز کی فراہمی اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد مزدور کا بنیادی حق ہے ، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مزدور کسی سرمایہ دار کے پیچھے چلنے کے بجائے اپنے نمائندے میدان میں اتاریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...