کمالیہ :مرکزی کلاتھ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس
کمالیہ (نمائندہ دنیا )مرکزی کلاتھ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مقامی ہال میں صدر کلاتھ یونین حاجی انور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں مہمانانِ خصوصی سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران رانا محسن رضا، چیئرمین چودھری لیاقت رحمانی، جنرل سیکرٹری چودھری شہباز احمد اور صدر الیکٹرونکس یونین ملک غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آفتاب بھٹی نے اپنے پورے گروپ (محمدی گروپ) اور اقبال بازار کے کلاتھ تاجروں سمیت مرکزی کلاتھ ایسوسی ایشن اور مرکزی انجمن تاجران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments