جی سی ویمن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ورکشاپ اختتام پذیر

جی سی ویمن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ورکشاپ اختتام پذیر

ورکشاپ میں فیصل آباد اور گردونواح سے 60 لائبریری پروفیشنلز اور طلبہ کی شرکت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے لرننگ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام ‘‘کوہا لائبریری مینجمنٹ سسٹم اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار ماڈرن لائبریریز’’ کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ پروفیشنل ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، تمغئہ امتیاز، نے کہا کہ موجودہ دور میں لائبریری پروفیشنلز کے لیے مسلسل سیکھنے ، خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مصنوعی ذہانت سمیت نئی ٹیکنالوجیز سے مؤثر انداز میں استفادہ کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپس سیکھنے کی ابتدا ہوتی ہیں، جبکہ اصل کامیابی حاصل کردہ علم اور مہارتوں کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے اور دوسروں تک منتقل کرنے میں ہے۔

وائس چانسلر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ورکشاپ کو محض سرٹیفکیٹ کے حصول تک محدود نہ رکھیں بلکہ حاصل کردہ مہارتوں کو اپنے اداروں میں عملی طور پر استعمال کریں اور باہمی نالج شیئرنگ اور ریسورس شیئرنگ کے ذریعے پوری پروفیشنل کمیونٹی کو فائدہ پہنچائیں۔انہوں نے کنوینئر لائبریری کمیٹی ڈاکٹر صائمہ اکرم، ڈپٹی لائبریرین گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی مصباح بشیر اور چیف لائبریرین یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد عمر فاروق کی ورکشاپ کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔تین روزہ ورکشاپ میں فیصل آباد اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے 60 لائبریری پروفیشنلز اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکاء کو کوہا لائبریری مینجمنٹ سسٹم، لائبریری آٹومیشن، کیٹلاگنگ، ڈیجیٹل وسائل اور مصنوعی ذہانت کے جدید استعمالات کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔اختتامی تقریب کے موقع پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...