ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر ہدایات

ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر ہدایات

لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں:ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر مقررہ مدت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرتے ہوئے ان پر فوری کارروائی کی ہدایت کی، جبکہ کمپلینٹ سیل کے افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...