جڑانوالہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط
جڑانوالہ سٹی کے مختلف مین بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب کی ہدایت پر شہر کے مین بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان موقع پر ضبط کر لیا گیا۔چیف آفیسر محسن مظہر نے انروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان اور انچارج پیرا فورس علی شیر خان کے ہمراہ جڑانوالہ سٹی کے مختلف مین بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری جگہوں پر سامان رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔چیف آفیسر محسن مظہر نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے مہم روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز جاری رکھی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments