پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں کی روزانہ نگرانی کی ہدایت
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ ، بلاامتیاز کارروائی کا حکم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول کے لیے کیے جانے والے انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں اے ڈی سی انفورسمنٹ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت، گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور گراں فروشی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments