ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا دورہ،انتظامی امور کا جائزہ
مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت ،طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ادویات کے سٹور روم کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سٹور روم کی صفائی مزید بہتر بنائی جائے اور ادویات کی مناسب و منظم اسٹوریج کے لیے انہیں مین سٹور روم میں منتقل کیا جائے ، جبکہ موجودہ جگہ کو دیگر ضروری مقاصد کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments