ڈپٹی کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

سرجیکل ایمرجنسی، پیتھالوجی، پیڈز، پیڈز آئی سی یو میں مریضوں سے ملاقات

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سرجیکل ایمرجنسی، پیتھالوجی، پیڈز، پیڈز آئی سی یو، یورالوجی اور آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا اور وہاں جاری طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، سروس ڈیلیوری اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہسپتال کے کنسلٹنٹس اور ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اور مریضوں کے بہتر مینجمنٹ، علاج معالجے اور دیگر آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...