خاتون اور لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون اور لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اعظم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ بیٹی کو ملزم نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثنا تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے محلہ رسول پارک میں سکینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی جواں سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ت پولیس دونوں واقعات کے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments